پنجاب میں ڈینگی بے قابو، 100 سے ذائد کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال کے دوران پنجاب سے 11,245 مریض رپورٹ ہوئے

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 159 نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کی ڈینگی پرقابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز میں 50 کا تعلق لاہور سے ہے

اس کے علاوہ گوجرانولہ 38، راولپنڈی سے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملتان 11، فیصل آباد 5، اوکاڑہ اور ساہیوال سے 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور سے 2، 2 کیسز سامنے آئے اور پاکپتن، لیہ، بھکر، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، قصور سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

رواں سال کے دوران پنجاب سے 11,245 مریض رپورٹ ہوئے اور 13 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے1077 مریض داخل ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 361 مریض زیر علاج ہیں اور 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 2,690 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں 1,754 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا، سیکرٹری صحت پنجاب

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں