خیبر پختونخوا: مسافر گاڑیوں میں ایمرجنسی آلات لازمی قرار مسافر گاڑیوں میں لگے آئرن راڈ کو ہٹانے کا حکم، اعلامیہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مسافر گاڑیوں میں ایمرجنسی آلات لازمی قرار دے دیے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے بسوں میں ایمر جنسی آلات لازمی ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے متن کے مطابق مسافر گاڑیوں میں شیشہ توڑنے والا ہتھوڑا، آگ بجھانے والے آلے کو لازمی جب کہ گاڑیوں میں لگے آئرن راڈ کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عملدرآمد کے لئے مسافر گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، احکامات نہ ماننے کی صورت میں مسافر گاڑی کے مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی اور گاڑیوں کا فٹنس و روٹ پرمٹ معطل کردیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں