اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دنیا بھر سے اپیل کی تھی کہ وہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے۔
نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى تعداد 982 ہو گئی ہے۔