چین، دیگر ممالک سے 27 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول کرائیں گے، اسحاق ڈار پیرس کلب سے درخواست نہیں کی جائے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین اور دیگر ممالک سے 27 ارب ڈالر کا دو طرفہ قرض ری شیڈول کروائے گا تاہم پیرس کلب سے ایسی درخواست نہیں کی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈارغیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے نادہندہ ہونے کے امکان کو مسترد کرنے کے ساتھ دسمبر میں واجب الادا بانڈز پر میچورٹی کی تاریخ میں توسیع سمیت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام پر دوبارہ بات چیت کے امکانات کو مسترد کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے بیرونی امداد ممالک کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی لچکدار ہے جس کا کُل تخمینہ تقریباً 32 بلین ڈالر ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارعہدہ سنبھالنے کے صرف دو ہفتے بعد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تمام دو طرفہ قرض دہندگان کے لیے یکساں شرائط پر تنظیم نو کا خواہاں ہے۔

وزیر خزانہ سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان قرض کی اصل رقم کو کم کرنے کی کوشش کرے گا جس پرانہوں نے کہا کہ “ری شیڈولنگ ٹھیک ہے، لیکن ہم کم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں