ن لیگ کے تمام ایم این ایز،ایم پی ایز اور کارکنان سیلاب متاثرین کی مدد کریں،نواز شریف

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے پارٹی کے تمام ایم این ایز،ایم پی ایز اور کارکنان سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اپنی تمام ترتوانائی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مختص کریں،سیاست انتظار کرسکتی ہے،ہماری اولین ترجیح مشکلات میں پھنسے بہن بھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بہن بھائیوں کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں