ملک بھر میں مندروں اور گوردواروں سےمتعلق رہنمائی کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع

لاہور متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر میں مندروں اور گوردواروں سے متعلق معلومات کی فراہمی اور ان کے لوکیشن بارے رہنمائی کے لئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی ہے۔

باغی ٹی وی: موبائل ایپ کی مدد سے ملکی اورغیرملکی سیاحوں کو سکھوں اورہندوؤں کےمقدس مقامات تک پہنچنے اوران سےمتعلق جاننے میں رہنمائی ملے گی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین حبیب الرحمن گیلانی نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس ایپ میں تمام تاریخی اورقدیم مندروں سے متعلق معلومات ہوں گی۔سکھوں اور ہندؤں کے مقدس مقامات کی تصاویر اور مستند معلومات فراہم کی جائیں گی ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے-

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ اس ایپ میں یہ سہولت بھی ہوگی کسی بھی مقدس مذہبی مقام کے ایک سے دو کلومیٹر اطراف میں جو بھی اہم تاریخی اورمذہبی مقامات ہوں گے ان سے متعلق بھی رہنمائی مل سکے گی۔ اس کے لئے ان مقامات تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل میپ میسرہوگا۔

حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اوران کی رہنمائی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکا استعمال انتہائی ضرروی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس موبائل ایپ میں سکھوں اورہندوؤں کے مقدس مقامات کے تھری ڈی تصاویراورویڈیوزبھی شیئر کی جائیں گی تاہم اس کےلئے ابھی ہم کوئی سپانسراورکمپنی تلاش کررہے ہیں جو اس حوالے سے کام کرسکے-

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں