فرانس میں پٹرول کا شدید بحران،پٹرول پمپس پر عوام دست و گریباں

پیرس: فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے،ملک بھر میں پٹرول کی قلت شدید ہوگئی ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سات میں سے چھ آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرول کا بحران شدید ہوگیا ہے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پٹرول کے حصول کے لئے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

فرانسیسی حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو فوری طور پر کام پر واپس پہنچنے کا حکم دیا ہے،فرانس کی حکومت نے ملازمت پر نہ پہنچنے والے ملازمین کو جرمانے اور قید کی سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ریفائنریوں کو طلب کرے اور کارکنوں کو ہنگامی حالت میں اپنی ملازمتوں پر واپس جانے پر مجبور کرے، ان لوگوں کے ساتھ جو جرمانے یا جیل کے وقت کا خطرہ مول لینے سے انکار کرتے ہیں۔

سخت گیر جنرل کنفیڈریشن آف لیبر (CGT) یونین سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے تنخواہ پر انتظامیہ اور دیگر یونینوں کے درمیان معاہدے کے باوجود شمالی فرانس میں واقع Gravenchon-port Jerome پلانٹ پر ہڑتال کر رکھی تھی۔

CGT نے کہا کہ وہ درخواست کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اسے عدالت میں چیلنج کرے گا۔

آئل ریفائنریز کے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئل ریفائنریز ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اخراجات کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے۔ آئل ریفائنریز اپنے منافع میں سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اوردیگر سہولیات بھی فراہم کریں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں