بجلی بریک ڈاون: انکوائری کے لیے4 رکنی کمیٹی قائم

این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بجلی کا بریک ڈاون  کے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔

بجلی بریک ڈاون کیسے ہوا؟ معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔کمیٹی کے سربراہ جی ایم ٹیکنیکل ہونگے۔

کمیٹی میں جی ایم نارتھ، چیف انجینئر، ایس جی نارتھ، اور چیف انجنیئر آپریشن شامل ہیں۔کمیٹی معاملے کی انکوائرہی کرکے چار دن میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوئی جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں