لاہور میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی

لاہور  پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق دال مسور کی قیمت میں 60 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ بیسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

لاہور میں روٹی کی قیمت 13 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی۔ دہی کی فی کلو قیمت 160 روہے، بیف کی فی کلو قیمت 700 روپے اور مٹن کی قیمت 1500 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے دودھ کی سرکاری قیمت 135 روپے فی لیٹر کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کی قیمت 6 سو 48 روپے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 295 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں