ڈالر آج پھر مزید سستا انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 92 پیسے کمی ہوئی

ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جس کے بعد روپے کی قدر مزید بہتر ہونے لگی۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 92 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 218 روپے پر آگیا۔

جمعے کے روز انٹربینک میں 2روپے 02 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔

تجزیہ کارروں کا کہنا ہے کہ شرح سودمیں کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 15 فیصد ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں