ملک بھرمیں بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں سے ٹرینوں کی آند ورفت بھی متاثرہوئی ہے
پاکستان ریلویز نے بارشوں کے باعث کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی روک دی جس کے بعد لاہورکے ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کی جارہی ہے لیکن آدھا سفرطے کرنے کےبعد واپس جانے والے تاحال منتظرہیں۔
ٹرینوں کی روانگی موخرکیے جانے کے بعد سے مسافروں کے لیے ٹکٹ ری فنڈ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم جن مسافروں کو گذشتہ روزخیبر میل، کراچی ایکسپریس اور دوسری ٹرینوں سے کراچی روانہ کیے جانے کے بعد آدھے راستے سے واپس لاہور لایا گیا، انہیں رقوم کی واپسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
ان مسافروں کی پریشانی دور کرنے کیلئے عملے کے پاس کوئی حل موجود نہیں کہ آیا انہیں ٹکٹ کی نصف رقم واپس کی جائے یا پورے پیسے واپس دیے جائیں۔
اس حوالے سے آج نیوزسے بات کرتے ہوئے اسٹیشن مینجرظفراقبال نے بتایا کہ یہ معاملہ افسران بالا کے سامنے رکھا جائے گا۔
ظفراقبال کے مطابق روانہ نہ ہونے والے مسافروں کو گزشتہ رات تک 13 لاکھ روپے ری فنڈ کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع پاکستان ریلوے کے مطابق گذشتہ روز سے اب تک کراچی جانے والے مسافروں کو مختلف اسٹیشنز سے ٹکٹ ری فنڈنگ کی مد میں 65 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے ہی