میکسیکو:اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہردیدیا گیا

میکسیکو کے ایک اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کے مطابق، میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے ایک دیہی سیکنڈری اسکول میں کم از کم 57 طالب علموں کو نامعلوم مادہ سے زہر دیا گیا۔

یہ واقعہ جنوبی میکسیکن ریاست چیاپاس میں پیش آیا جہاں ایک سیکنڈری اسکول میں پراسرار طور پر 57 طالب علموں کو زہر دیا گیا ہے جس کے بعد طلبا کی حالت غیر ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چیاپاس کے اسکولوں میں بچوں کو اتنی بڑی تعداد میں زہر دینے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ بچوں کو زہر کس نے دیا ہے البتہ والدین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بچوں نے شاید زہریلا پانی یا کھانا کھایا ہوگا اس کے علاوہ والدین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا جس پر انتظامیہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میکسیکن سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو کہا کہ بوچل کی دیہی کمیونٹی کے 57 نوعمر طلباء زہر کی علامات کے ساتھ مقامی ہسپتال پہنچے تھے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ “نازک” حالت میں ایک طالب علم کو ریاست کے دارالحکومت کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ باقی کی حالت مستحکم ہے۔

بوچل کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان واقعات سے مشتعل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریاستی پراسیکیوٹر کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں