واٹس ایپ نے صارفین کو اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے 3 طریقے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جو ان پر عمل کرلے گا اُس کا نمبر ہیک ہونے سے بچ جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا گیا کہ وہ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، بلاک / رپورٹ کا استعمال کریں گے تو اکاؤنٹ ہمیشہ اُن کے کنٹرول میں رہے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ اکاؤنٹ کے تحفظ کی پہلی تہہ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن ہے، اس فیچر کی مدد سے اکاؤنٹ کو کسی دوسرے موبائل میں استعمال کرنے کے لیے مخفی کوڈ درج کرنا ہوتے ہیں۔
Want to keep your account extra secure? We've got the perfect feature combo for it ⬇️ pic.twitter.com/BNnISMeHhL
— WhatsApp (@WhatsApp) October 4, 2022
واٹس ایپ کی سیکیورٹی فیچر کی دوسری سہولت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ہے، جس کے تحت ایک صارف کے دوسرے دوست کو بھیجے گئے پیغامات ان دوں کے علاوہ کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔
واٹس ایپ کی آخری اور بڑی سیکیورٹی تہے کو دراصل کومبو کہا جاتا ہے جس کے تحت صارف کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک نمبر کو رپورٹ یا بلاک کرسکتا ہے۔
اس تمام اسٹیس پر عمل کر کے صارف بلا خوف و خطر واٹس ایپ استعمال کرسکتا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے ’ونس ویو‘ یعنی ایک بار دیکھنے کے لیے بھیجی جانے والی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو فائلز کے اسکرین شاٹ لینے اور ان کی ریکارڈنگ کو روکنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی۔
مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اب کسی بھی ’ونس ویو‘ تصویر، ویڈیو یا آڈیو فائل کا نہ تو اسکرین شاٹ لے سکیں گے اور نہ ہی اس کی ریکارڈنگ کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت اگر کوئی شخص موصول ہونے والی ’ونس ویو‘ ویڈیو، آڈیو اور تصویر کا اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کرے گا تو اسے اسکرین شاٹ کے بدلے ایک نوٹی فکیشن موصول ہوگا، جس میں اسے بتایا جائے گا کہ سیکیورٹی فیچرز کے تحت وہ اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے۔