بائیڈن انتظامیہ کےاعلیٰ عہدایداروں کی اہم افغان طالبان رہنماسےملاقات

جو بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدایدارو ں نے قطر میں اہم افغان طالبان رہنما سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے طالبان وفد سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔ القاعدہ کے سربراہ یمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام  کی یہ طالبان سے پہلی ملاقات ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے طالبان وفد سے دوحا میں ملاقات کی، طالبان حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا خطے میں اپنے مفادات کے لیے استحکام چاہتا ہے تو اسے افغان حکومت سے مثبت تعلقات بنانے چاہئیں۔ افغانستان میں طاقت کا استعمال کامیاب نہیں رہا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں