ادب کا نوبیل انعام فرانس کی اینی ارنو کے نام

اس سال دنیا کا سب سے بڑا انعام نوبیل پرائز برائے ادب فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ارنو  نے جیت لیا۔

فرانس کی مصنفہ اینی ارنو نےسال 2022 کا  ادب کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا۔ اینی ارنو کو نوبیل انعام ان کی سوانح عمری پر دیا گیا۔

انہوں نے اپنی سوانح عمری میں ذاتی مشاہدات اور تجربے کی بنیاد پر محبت ، حسد، اسقاط حمل اور سماجی اور طبقاتی تعلقات پر بات کی ہے۔

نوبیل کی ادبی کمیٹی کے مطابق انہوں نے ایسے موضوعات کے بارے میں بھی لکھا ہے جن کے بارے میں پہلے کبھی کسی نے نہیں لکھا۔ وہ دیانتداری سے گھبرائے بغیر حقائق کو تسلیم کرتی ہیں۔

اینی ارنو اب تک نوبیل انعام حاصل کرنے والے 119 افراد میں 17ویں خاتون ہیں جبکہ 2014 کے بعد سے فرانس  کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل ایوارڈ پیٹرک موندیانو کو دیا گیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں