استنبول میں حالیہ کچھ عرصے سے پاسپورٹ گمشدگی، دیگر اشیاء کی چوری اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں: سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا پیغام
استنبول پاکستانی قونصلیٹ استنبول نے پاکستانیوں کو امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے ترکیہ کے تاریخی شہر کا رخ کرنے والے پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں حالیہ کچھ عرصے سے پاسپورٹ گمشدگی، دیگر اشیاء کی چوری اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، لہذا پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے جانی تحفظ کے ساتھ ساتھ قیمتی اشیاء اور سرمائے کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔