آئرلینڈ کے شمال مغرب میں پیٹرول اسٹیشن میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق کریس لاگ گاؤں میں پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا ہوا۔ جمعہ کی دوپہر ہونے والے اس واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پیٹرول اسٹیشن کے ملبے سے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
امدادی کارروائیوں میں پولیس فورسز سمیت فائربریگیڈ، ایمبولنس سروس ،کوسٹ گارڈ اور شمالی آئرلینڈ سے ائیر ایمبولنس سروس نے حصہ لیا۔دھماکے کے مقام سے 24 کلومیٹر دور لیٹرکینی یونی ورسٹی اسپتال میں ہنگامہ حالت نافذ کردی گئی تاکہ زخمیوں کا بہترعلاج معالجہ کیا جاسکے۔
دوسری طرف
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مہسا امینی کی موت تشدد نہیں بیماری کے باعث ہوئی۔ا
یران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کی جانب سے جاری مہسا امینی کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہسا امینی کے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ دماغی ہائپوکسیا کا شکار ہوئیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں 17 ستمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ایران میں اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے حکومت مخالف احتجاج کے دوران اسٹیبشلمنٹ اور علماء کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں مہسا امینی کے اخلاقی پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد سے پر تشدد احتجاج جاری ہے۔مہسا امینی کو 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر تہران میں اخلاقی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔حراست کے دوران انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ کوما میں چلی گئی اور تین دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھیں۔