فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ساؤنڈ ٹریک“لائٹ دی اسکائے’ ریلیز کردیا گیا، ٹریک کی خاص بات اسے 4 خواتین کا مل کرگانا ہے۔
قطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے شائقین کا جوش مزید بڑھانے کے لیے جوش وجذبے سے بھرپور گانا جاری کیا ہے۔
چارمنٹ 18 سیکنڈزپرمبنی“لائٹ دی اسکائے“ کی ویڈیومیں مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسرنورا فتیحی، اماراتی گلوکارہ بلقیس، عراقی گلوکارہ رحمہ ریاض اورڈانسر منال شامل ہیں۔
رواں سال فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی عرب امارات کررہا ہے تو انگریزی زبان کے اس گانے میں عربی زبان کے الفاظ کے علاوہ دلچسپ چیزاردو کے بول بھی شامل ہونا ہے۔
ہمیں کرنا ہے جو ہم کریں گے وہی
ہم جیسا یہاں پر کوئی بھی نہیں
چاہے ایسٹ اور ویسٹ ہم ملیں گے یہیں
ایک اور اہم بات گانے میں شریک چاروں خواتین کا لباس ہے جو ماضی کے برعکس بولڈ نہیں ہے اور کوریو گرافی بھی اسی مناسبت سے کی گئی ہے۔
یوٹیوب پرگانے کی ریلیز کے بعد سے اب تک اسے 8 لاکھ سے افراد دیکھ چکے ہیں اور تبصروں میں اس کاوش کو سراہ رہے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کا آغاز20 نومبرسے خلیجی ملک قطرمیں ہوگا اوردنیا بھرسے شائقین کی توجہ کا مرکزیہ ایونٹ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا، فائنل 18 دسمبرکو کھیلا جائے گا۔
فٹبال ورلڈ کپ میں 4 میچ روزانہ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کھیلنے والے میزبان ملک قطرسمیت 32 ٹیمیں ایونٹ کا حصہ ہیں۔
ان ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اورطے شدہ فارمیٹ کےتحت پہلے مرحلے کے بعد ہرگروپ سے صرف 2،2 ٹیمیں دوسرے مرحلے میں پہنچیں گی جس کے بعد سیمی فائنلز کھیلے جائیں گےاور فاتح 2 ٹیمیں فائنل معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔