بالی ووڈ کے معروف اداکار 79 سال کی عمر میں چل بسے وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے

بھارتی فلم نگری کے سینئر اداکار ارون بالی 79 سال کی عمر میں اپنی فلم کی ریلیز کے دن چل بسے۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں 1942 کو پیدا ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار ارون بالی ممبئی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون بالی کی عمر 79 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، ارون بالی کا انتقال جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے ہوا ہے۔

ان کی آخری فلم امیتابھ بچن کے ساتھ گڈبائے رہی، جو آج 7 اکتوبر کو ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔

ارون بالی نے ٹی وی پر اداکاری کا آغاز 1989ء میں کیا، انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں تھری ایڈیٹ، پی کے، ائیرلفٹ، کیدرناتھ، پانی پت اور لال سنگھ چڈھا شامل ہیں۔

وہ بڑھاپے سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھے، سینئر اداکار کو رواں سال کے آغاز میں ایک غیر معمولی اعصابی بیماری تشخیص ہوئی تھی ،وہ اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں زیر علاج رہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں