چھوڑنا نہیں، نورمقدم کی والدہ کا سارہ انعام کے والدین کیلئے ویڈیو پیغام
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی سارہ انعام کے قتل پر نور مقدم کی والدہ کی ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں وہ دکھ بھرا پیغام جاری کرتی ہیں
نور مقدم کو گزشتہ برس ماہ جولائی میں بیدردی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا، نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر جیل میں ہے، عدالت نے اسے سزا سنائی ہے تا ہم ملزم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے،نور مقدم کی والدہ نے سارہ کے والدین کے ساتھ ویڈیو پیغام میں اظہاریکجہتی کی اور کہا کہ قاتلوں کو نہیں چھوڑنا
وائرل ویڈیو میں نور مقدم کی والدہ کوثر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سارہ انعام کے والدین قانونی جنگ لڑیں، انہیں انصاف ضرور ملے گا. نور مقدم کی والدہ کا کہنا تھا کہ سارہ انعام کے قتل کی خبر آئی تو اتنا صدمہ ہوا کہ لگا ایک اور نور مقدم چلی گئی ہم دو تین دن اس قدر صدمے میں تھے کہ یہ کیا ہوگیا ہے ایسا اسی لیے ہوا کہ نور کے کیس کا فیصلہ نہیں کیا گیا اگر نور کے کیس کا فیصلہ ہوجاتا تو قاتل سوچتا کہ میں بھی پھانسی پر لٹک سکتا ہوں جب تک انصاف نہیں ملے گا تب تک ایسے ہی واقعات پیش آتے رہیں گے۔فوری انصاف ملنا چاہیے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے