موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید کم کردیا:ملکی زرمبادلہ کے ذخائربھی مزید کم ہوگئے

اسلام آباد ملکوں کی معیشت کی عالمی سطح پر درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو مزید کم کردیا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کیلئے نظرثانی شدہ ریٹنگ جاری کردی۔ موڈیز نے پاکستان کیلئے خود مختار کریڈٹ ریٹنگ بی تھری سے کم کرکے سی اے اے 1 کردی۔

دوسری جانب موڈیز نے پاکستان کی طویل المدتی قرضوں کی ریٹنگ بھی ڈاؤن گریڈ کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی بیرونی قرضوں کی کمزوریوں کومزید بڑھادیا کیونکہ سماجی اخراجات کی ضروریات میں اضافہ حکومتی آمدن متاثرہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے طویل مدتی قرض کی صورت حال کمزور رہے گی، قرضوں کی ادائیگی کیلئےقرض دہندگان سے فنانسنگ پربہت زیادہ انحصارکرنا پڑے گا، درجہ بندی میں کمی بیرونی اورقرضوں کی پائیداری کے خطرات کے باعث کی گئی۔وزارت خزانہ نے موڈیز کی اس ریٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ، چند ماہ میں حکومتی پالیسیوں سے مالی استحکام لانے میں مدد ملی ہے تاہم موڈیز نے پیشگی مشاورت کے بغیر ریٹنگ جاری کی۔

واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی درجہ بندی کا مقصد کسی معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ اور اس کی بنیاد پر اس کی ریٹنگ متعین کرنا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اس ریٹنگ کو سامنے رکھتے ہوئے کسی ملک کو قرضہ جاری کرنے کے لیے مارکس کا تعین کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا میں تین بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں ہیں۔ موڈیز، فچ اور سٹینڈرڈ اینڈ پوور جو دنیا کے تمام ممالک کی کریڈٹ ریٹنگ کے بارے میں جائزے جاری کرتی ہیں۔

دوسری طرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 10کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی کم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10کروڑ 60لاکھ ڈالرز کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب58 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کےذخائر 7 ارب 89 کروڑ 98لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 68 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں