7 سال سے انصاف کے منتظر 65 سالہ بزرگ نے بھائی کے قاتلوں کو احاطہ عدالت میں قتل کر دیا صوابی میں پیش آئے واقعے کے بعد 2 افراد کو قتل کرنے والے بزرگ نے بنا کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

صوابی   7 سال سے انصاف کے منتظر 65 سالہ بزرگ نے بھائی کے قاتلوں کو احاطہ عدالت میں قتل کر دیا، صوابی میں پیش آئے واقعے کے بعد 2 افراد کو قتل کرنے والے بزرگ نے بنا کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں برسوں تک بھائی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے عدالتوں کے چکر لگانے والے شخص نے قانون اپنے ہی ہاتھ میں لے لیا۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوابی کے جوڈیشل کمپلیکس میں 65 سالہ شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کے 2 قاتلوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 65 سالہ گرفتاری بزرگ شہری کا چھوٹا بھائی 2015 میں اراضی کے تنازعے پر قتل کردیا گیا تھا۔ بھائی کے قتل کے بعد ملزم نے بدلہ لینے کے بجائے قانون کا راستہ اپنایا اور قانون کے ذریعے بھائی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کی کوشش کی، تاہم گزشتہ 7 سالوں سے عدالت کے چکر کاٹتے کاٹتے بزرگ شہری کی ہمت جواب دے گئی۔

ملزمان کا تعلق بااثر افراد سے بتایا گیا جبکہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اثر ورسوخ کی وجہ سے ہی گرفتاری بزرگ شہری کے بھائی کے قاتلوں کو تاریخ پر تاریخ ملتی رہی۔ ان تمام حالات میں 65 سالہ ملزم نے عدالت میں پیشی پر آنے والے 2 افراد کو احاطہ عدالت میں ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ بعد ازاں بزرگ نے بنا کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں