امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپیہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی کرنسی کی قدر کم ہورہی ہے ، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے کمی ریکار کی گئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 219 روپے 90 پیسے میں کیا گیا۔
رواں ہفتے 4 کاروباری سینشزکےدوران انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کمی ہوئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی ٹریڈنگ کا اختتام 221 روپے 93 پیسے پر کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامنفی آغاز ہوا، 100 انڈیکس 42 ہزار 151 پر موجود ہے۔