موڈیز ریٹنگز کیا ہیں اور پاکستان کی تنزلی کیوں ہوئی پاکستان کی قرض واپسی کی اہلیت ‘بہت مشکُوک’ ہوگئی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز (Moody’s) نے پاکستان کی ریٹنگ مزید نیچے گراتے ہوئے B3 سے Caa1 کردی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کو یہ ریٹنگ حکومت کے پاس رقم کی کمی اوربیرونی معاشی معاملات پر خطرات بڑھنے کے باعث دی گئی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان کے حالیہ سیلاب اور سیاسی صورت حال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

سیلاب سے پہلے ہی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ B2سے B3 کردی تھی جس کا سبب پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کو قرار دیا گیا تھا۔

موڈیز کی ریٹنگ کیا ہے

موڈیز کی کریڈٹ ریٹنگ سے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ کوئی ملک اپنا قرض چُکانے کیلئے کس حالت میں ہے، مجموعی طور پراس کے 18 درجات ہیں۔ نئی کریڈٹ ریٹنگ جاری ہونے کے بعد پاکستان ان میں سے 17 درجے آگیا ہے۔

سب سے اچھی کریڈٹ ریٹنگ Aaa سبھی جاتی ہے اس کے بعد Aa1 سے Aa3 اور پھر A1 سے A3 کی ریٹنگز ہیں۔ یہ تمام ریٹنگز اچھی تصور کی جاتی ہیں اور ان کے حامل ممالک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا قرض آسانی سے ادا کرسکتے ہیں۔ اسی بنا پرانہیں قرض بھی کم شرح سود پر مل جاتا ہے۔

اس کے بعد Baa1 سے B3 کی ریٹنگز ہیں۔

پھر Caa1 اور Caa2 ریٹنگز ہیں جو سب سے نیچے ہیں۔ ان ریٹنگز کے حامل ممالک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی قرض واپس ادا کرنے کی اہلیت بہت مشکوک ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں