صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والی عالمی کمپنی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کیلئے اصلاحات لا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر کاروباری ماحول سے سٹارٹ اپ کمپنیوں کی تعداد بڑھانے میں اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعات،اعلیٰ تعلیمی اور تربیتی اداروں کوآئی ٹی شعبےکےساتھ قریبی روابط استوارکرنےچاہئیں۔