حوالہ ہنڈی کرنیوالوں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

ایف آئی اے نے ڈی آئی خان میں کاروائی کی ہے اور غیرقانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دو کامیاب کاروائیاں کیں اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے دو مقدمے درج کر لئے، ایف آئی اے نے کاروائی کے دوران محمد لطیف ور محمد حنیف کو گرفتار کیا اور تقریبا نو لاکھ کے قریب رقم برآمد کی، دوسری کاروائی میں ایف آئی اے نے ملزم بادشاہ نور ولد مولا خان کو گرفتار کر کے 485000 روپے کی رقم اورہنڈی کی رسید بھی برآمد کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیرقانونی طریقے سے کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کیخلاف مقدمے درج کر لئے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں،

قبل ازیں ایف آئی اے کی ریڈنگ ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوک یادگار سے ملزم شاہیر، ذاکر اللہ، لوانگ اور جان ولی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ کے کاروبار سے منسلک تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور 529٫000 روپے برآمد کر لے گئے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں