سعودی عرب: تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا اہتمام سعودی عرب میں 865 ارب ڈالرز کے منصوبوں کا اعلان کیا جا چکا ہے

سعودی عرب میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں جدت کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاورمیں منعقد ہونے والی آگاہی ورکشاپ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں۔

تعمیراتی شعبے کے ماہرین میں پاکستانی نوجوان فہد علی صدیقی کے علاوہ محمد ادب، لی فرنچ اور Ranju warrier شریک تھیں جنہوں نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کو بتایا کہ ان تعمیراتی منصوبوں میں تعمیراتی ڈیزائن کےعلاوہ کاربن فری ماحول اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے پر زوردیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کو اس معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔

فہد علی صدیقی نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں 865 ارب ڈالرز کے منصوبوں کا اعلان کیا جا چکا ہے اور سعودی عہد وزیراعظم محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت منصوبوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے منصوبوں کو جدید طریقوں کے مطابق تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں