پولیس حراست میں انٹرویو دینے کا انوکھا انداز لندن میں احتجاج کرنے والی خاتون نے تاریخ رقم کردی

لندن میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس انداز میں ایک رپورٹر کو انٹرویو دے رہی ہیں کہ پولیس اہلکار انہیں بازوں اور ٹانگوں سے اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

اس طریقے سے اٹھائے جانے کو اردو میں ڈنڈا ڈولی کرنا کہتے ہیں۔

لندن میں اس مرتبہ ویک اینڈ پر سینکڑوں مظاہرین نے لندن کے وسطی علاقے میں مارچ کیا اور واٹر لو پل پر جا کر بیٹھ گئے،انہوں نے دو دن تک پل بند کیے رکھا۔

اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا۔

وائرل ہونے والی خاتون بھی ان میں شامل تھیں۔ پولیس اہلکار جب انہیں اٹھا کر لے جا رہے تھے وہ ذرا بھی پریشان نہیں دکھائی دے رہی تھیں اور مسلسل رپورٹر سے گفتگو کرتی رہیں۔

خاتون نے کہاکہ وہ یہ سب اپنے بیٹے کے لیے کر رہی ہیں۔

گرفتاری سے کچھ ہی دیر قبل گفتگو کرتے ہوئے اس خاتون نے پاکستان میں سیلاب کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، توانائی کا بحران اورماحولیاتی تبدیلی یہ تمام ایک ہی بحران کا حصہ ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بحران امیر لوگوں کی جانب سے امیر لوگوں کے تحفظ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے اور باقی تمام لوگ اپنی زندگیوں سے اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تہائی پاکستان اس وقت پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ برطانیہ میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ یہ سب نارمل نہیں ، اگرآپ کو اس تمام سے ڈرنہیں لگ رہا تو آپ بیدار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں