دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، اہم پیشرفت سامنے آ گئی

دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، اہم پیشرفت سامنے آ گئی

شہر قائد کراچی سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے دعا زہرہ کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

ملزم ظہیر کے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور کیس کے تفتیشی افسر سعید رند کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کردی،وکیل مدعی مقدہ نے کہا کہ کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل شروع ہوچکا ہے ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا ہے،

ملزم ظہیر کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی،ٹرائل کورٹ کیس کا چالان پیش کرکے توہین عدالت کی ہے،

قبل ازیں کراچی کی ماتحت عدالت نے دعا زہرہ کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں تین درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ملزم ظہیر احمد کی مغویہ سے ملاقات اور مغویہ کا بیان قلم بند کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ملزم ظہیر اور شبیرکی ضمانت منظورکرلی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کراچی کی کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے 3 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے ملزم ظہیر احمد کی مغویہ سے ملاقات کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے وکیل مغویہ سے ملاقات کا مقصد بتانے میں ناکام رہے ہیں اس حوالے سے 27 جولائی کو عدالت اس حوالے سے واضح احکامات جاری کرچکی ہے لہٰذا ملزم ظہیر کی مغویہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔عدالت نے ملزمان ظہیر اور شبیر کی 2 ،2 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ضمانت منظور کرنےکا مقصدملزمان کو فائدہ دینا نہیں ہے اور ملزمان کو ضمانت دیے جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں کیس سے بری کیا جائے، اگر پراسیکیویشن چاہے تو ملزمان کو ضمانت دینےکے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہے

واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں