پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اعلی کوالٹی کی شراب برآمد

کوئٹہ پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے وارڈ نمبر 1ببر شور میں دوران سرچ خفیہ جگہ پر چھپائی گئی 2116 بوتلیں اعلی کوالٹی کی شر اب برآمد کر کے نامعلوم شخص کوگرفتار کرلیاگیاہے۔خدشہ ہے کہ یہ شراب کراچی اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت9.09ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

کل ایک ایسے ہی واقعہ میں پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شیر احمد عرف شیرا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے11 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

ابتدائی تفتیش کےدوران ملزم نے اعتراف کیا کہ و ہ کراچی کے مختلف ڈیلروں سے منشیات لے کر کورنگی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں