پاکستان ریلویز کا خانپور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن معطل کرنےکا اعلان

پشاورسے ملتان تک ریلوے آپریشن جاری رہےگا، کارگو سروس معمول کے مطابق جاری رہےگی۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

اسلام آباد , پاکستان ریلویز نے خانپور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن معطل کرنےکا اعلان کردیا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پشاورسے ملتان تک ریلوے آپریشن جاری رہےگا، کارگو سروس معمول کے مطابق جاری رہےگی، دورہ قطر کو ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی گئی، ایئرپورٹس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں، بارشوں سے ریلوے کو 10ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، مسافروں کی زندگی اہم ہے،ریلوے آپریشن فوری معطل کررہے ہیں، خانپور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن معطل

کردیا ہے۔ پشاورسے ملتان تک ریلوے آپریشن جاری رہےگا، کارگو سروس معمول کے مطابق جاری رہےگی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے، آج ریلوے کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں، حالیہ سیلاب کے باعث انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے، یہ وقت لڑنے کا نہیں مل کرکام کرنے کا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی وفد کو قطر میں بہت عزت ملی، امیر قطر نے کہا کہ ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو نوکریاں دیں گے، قطر میں 2 لاکھ پاکستانی کام کر رہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ قطر انتہائی سود مند رہا، قطرپاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا، قطری سرمایہ کار پاکستان میں ایئر پورٹس پر بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دورہ قطر کو ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائی گئی،ایئرپورٹس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 7

لاکھ کیوسک سے تجاوز کرسکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں