پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والا گرفتار

 

پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والے گروہ کا مبینہ رکن گرفتار ہوگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور میں ایک کارروائی کے دوران ملزم محمد اسحاق کے قبضے سے 9 پاکستانی پاسپورٹ، پرنٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ملزم پاسپورٹ پر تصویریں تبدیل کرنے کا ماہر ہے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر تصویریں بدلنے کے عوض افغانیوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے، دیگر ساتھی بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

ادھر ایک دوسرے واقعہ میں فقیر آباد روڈ شاہی باغ کے قریب ایک انٹر گرلز کالج میں طالبات کی جانب سے کمروں میں چونا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔پشاور میں لڑکیوں کے انٹر کالج میں بچیوں کے کمروں میں چونا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے متعلقہ یو سی کے چیئرمین شاہان خان نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر وہ خود گئے اور تصدیق کے بعد میٹرو پولیٹن میں اس اقدام پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس پر ایکشن لے کر وائس پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

ادھر والدین نے ادارے کے اس اقدام کو نامناسب اقدام قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور صوبائی حکومت سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے مذکورہ انٹر کالج ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیر انتظام ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں