قتل کیے جانے کے دو ماہ بعد جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی باضابطہ آخری رسومات شروع ہو گئی ہیں، جن میں شریک ہونے کیلئے کئی ملکوں کی اہم شخصیات ٹوکیو پہنچ گئی ہیں۔
سابق وزیراعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کی، آخری رسومات میں چار ہزار ملکی اور ایک ہزار غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات کا خرچہ پونے 3 ارب روپے کے قریب ہے، جس پر عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات پر آنے والا خرچہ عوام کے پیسوں سے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے 8 جولائی کو قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔