امریکی ائیر لائنز کےعملے کے رکن کو بغیر کسی وجہ سے مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا گیا
امریکہ میں ایک امریکی ائیر لائنز کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کردیا۔
اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کام میں مصروف تھا اسے بغیر کسی وجہ سے مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا گیا تاہم دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے حملہ آور کو پکڑ لیا اور پرواز کے اترنے پر اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
امریکی محکمہ انصاف نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ مسافروں نے عملے کے ایک رکن کو مارنے والے شخص الیگزینڈر تنگ کو لی کو روکنے میں مدد کی اور لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر حملہ آور کو حکام کے حوالے کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ میکسیکو کے شہر لاس کیبوس سے جیسے ہی طیارہ نے اڑان بھری 33سالہ مسافر الیگزینڈر ٹونگ کو لی نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو مارنا شروع کردیا سخت تشدد کے باعث عملہ کا کارکن اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہوگیا ہے۔ طیارہ کے اترنے پر اسے ہسپتال داخل کردیا گیا۔
اسٹیورڈ پر حملہ کرنے کے بعد مسافر جہاز کے پچھلے حصے کی طرف بھاگ گیا جس کے بعد کئی مسافروں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا تشدد کرنے پر اس مسافر کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
ایف بی آئی کے ایک حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ لی کو پھر حفاظتی خدشات کی وجہ سے دوسری طرف منتقل کر دیا گیا اور اس کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھ گئیں۔ لی نے اپنی سیٹ بیلٹ کو لگاتار کھولا، جس سے عملے کے اراکین نے سیٹ بیلٹ ایکسٹینڈر کے ساتھ اسے مزید روک لیا۔
اورنج کاؤنٹی، کیلیفورنیا کے ویسٹ منسٹر سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نوجوان کو LAX پر اترنے پر حراست میں لیا گیا اور اسے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے حراست میں لے لیا کیونکہ یہ واقعہ دوران پرواز پیش آیا تھا۔