جہاز میں جو بھی چیزیں رکھی گئی تھیں وہ اب بھی محفوظ پائی گئی ہیں
تل ابیب: اسرائیل کے ایک ساحل سے سمندر کے اندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات دریافت کی ہیں۔
جہاز سے کئی قیمتی سامان بھی ملا ہے یہ جہاز ساتویں صدی کے لگ بھگ سمندر میں ڈوب گیا تھا اور اس وقت اسے کوئی نہیں بچا سکا تھا دو شوقیہ غوطہ خوروں نے نیچے سے لکڑی کا ایک ٹکڑا چپکا ہوا دیکھا اور حکام کو اس کی اطلاع دی۔
ماہرین کیلئے حیران کن بات یہ ہے کہ اب تقریباً 1300 سال بعد یہ پرانا جہاز مل گیا ہے اور اس وقت جہاز میں جو بھی چیزیں رکھی گئی تھیں وہ اب بھی محفوظ پائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس جہاز میں تقریباً 200 دیگیں قیمتی چیزوں سے بھری ہوئی تھیں۔ جہاز بحیرہ روم کے زمانے کے سامان سے لدا ہوا تھا تاہم جہاز کن وجوہات کی بنا پر غرق ہوا، یہ سبب سامنے نہیں آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ساتویں صدی میں اسلامی سلطنت کے قیام کے بعد بھی مغربی ممالک سے لوگ تجارت کے لیے یہاں آتے رہے ہوں گے یہی نہیں بلکہ جہاز کے اردگرد ملنے والے نوادرات سے لگتا ہے کہ یہ جہاز مصر یا ترکی سے یہاں آیا تھا۔
یہ وہ وقت تھا جب بڑی تعداد میں عیسائی بازنطینی سلطنت مشرقی بحیرہ روم کے اس علاقے پر اپنی گرفت کھو رہی تھی اور اسلامی حکومت اپنی رسائی کو بڑھا رہی تھی۔
حیفا یونیورسٹی کی ایک سمندری آثار قدیمہ کے ماہر اور کھودنے کی ڈائریکٹر ڈیبورا سیویکل نے کہا کہ بحری جہاز کی تباہی، جس کی تاریخ 7ویں یا 8ویں صدی عیسوی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ بحیرہ روم کے باقی حصوں کے ساتھ مذہبی تقسیم کے باوجود تجارت برقرار رہی-
انہوں نے کہا کہ ہاں ہمارے پاس ایک بڑا جہاز کا ملبہ ہے، جس کے بارے میں ہمارے خیال میں اصل جہاز تقریباً 25 میٹر (82 فٹ) لمبا تھا، اور. بحیرہ روم کے تمام سامان سے لدا ہوا تھا ڈیک پر موجود نوادرات سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز قبرص، مصر، شاید ترکی اور شاید شمالی افریقہ کے ساحل تک بہت دور تھا۔
کھدائی اسرائیل سائنس فاؤنڈیشن، آنر فراسٹ فاؤنڈیشن اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ناٹیکل آرکیالوجی کی مدد سے کی گئی اسرائیل کا ساحل ہزاروں سالوں میں ڈوبنے والے بحری جہازوں سے بھرا ہوا ہے۔
ملبے بحیرہ روم میں کسی اور جگہ کے مقابلے میں مطالعہ کے لیے زیادہ قابل رسائی ہیں کیونکہ یہاں کا سمندر اتھلا ہے اور ریتلی تہہ میں نوادرات محفوظ ہیں۔
اس تلاش میں تقریباً 200 ایسے برتن ملے ہیں جن میں کھانے پینے کی اشیا ہیں جو بحیرہ روم کے علاقوں سے وابستہ ہیں۔ فی الحال اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی چھان بین اور تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی محققین نے یروشلم میں ایک پتھر دریافت کیا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 2700 سال پرانا ہے اس پتھر کو لوگ بیت الخلا کے طور پر استعمال کرتے تھے، بتایا جاتا ہے کہ یہ پرتعیش بیت الخلاء تھا علاوہ ازیں ماہرین آثار قدیمہ نے 1500 سال پہلے کی شراب کی فیکٹری دریافت کی تھی۔