کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

نووا اسکاٹیا:سمندری طوفان فیونا کا رخ کینیڈا کی جانب ہے اور نووا اسکاٹیا صوبے کے لیے ہائی الرٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سمندری طوفان فیونا برمودا سے آگے بڑھ گیا ہے۔ طوفان کے بعد برمودا میں ہزاروں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوں میں کم نقصان ہوا۔

امریکی طوفان مرکز نے بتایا کہ سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جب یہ کینیڈا سے ٹکرائے گا تو شدید نوعیت کے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ طوفان کے باعث اٹلانٹک کینیڈا اور صوبے کیوبک کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہونگے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سمندری طوفان فیونا کو انتہائی بری خبر قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں خاطرخواہ اثرات پڑیں گے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی ستمبر کے مہینے میں سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیاتھا ۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئےتھے ۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی،جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئےتھے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں