لاہور میں ملزمان گھر سے دو کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات کے…
لاہور میں ملزمان گھر سے دو کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2 کلو سونا اور 14 لاکھ نقدی لوٹ لی۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مفرور ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔