شہزادی ڈیانا، آج بھی ملکہ الزبتھ سے کہیں آگے

ایک طرف برطانیہ کی ملکہ دوسری جانب دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی شہزادی، مرنے کے بعد بھی ملکہ برطانیہ اور لیڈی ڈیانا کا موازنہ جاری ہے۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے 70 سال کی حکمرانی کرنے کے بعد 96 سال کی عمر میں دنیا کو خیر آباد کہا، جبکہ دوسری جانب لیڈی ڈیانا یعنی ان کی بہو 25 سال قبل 1997 میں صرف 36 سال کی عمر اس دنیا کو چھوڑ گئی تھیں، لیکن آج بھی لوگ ان کی یاد دلوں سے نکال نہیں سکے۔

برطانوی ایجنسی، براڈکاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ کی جانب سے شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ملکہ الزبتھ دوم کی نسبت ٹی وی پر زیادہ ناظرین نے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ملکہ کی سرکاری آخری رسومات کو تقریباً 11.4 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو دیکھنے والوں کی تعداد 33.2 ملین تھی۔

برطانیہ میں 27 ملین لوگوں نے ملکہ کی آخری رسومات کو لائیو دیکھا جبکہ ڈیانا کے الوداعی رسومات کو 32 ملین ناظرین نے لائیو دیکھا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں