سعودی عرب: ذہنی طور پر مردہ 3 افراد نے 14 لوگوں کی جان بچالی

سعودی عرب : ذہنی مردہ 3 افراد کے اعضا 14 مریضوں میں منتقل کئے گئے،ان اعضا کو ریکارڈ مدت میں نکال کر دیگر پیوند کاری کے محتاج مریضوں کو لگایا گیا۔

باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق مکہ مکرمہ، سکاکا اور نجران کے تین ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے 3 ذہنی طور پرمردہ ہوجانے والے مریضوں کے اعضا کو 14 دیگر مریضوں کو منتقل کرنے کا سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا۔

مکہ المکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں طبی عملے نے دماغی مردہ شخص کے لواحقین سے اعضا عطیہ کرنے پر آمادگی حاصل کرلی تاکہ ان اعضا کو دیگر محتاج مریضوں میں منتقل کیا جاسکے،اس ایک مریض کے عطیہ سے 5 مریضوں نے فائدہ اٹھایا-

ایک 10 سالہ لڑکی کو دل لگایا گیا اس لڑکی کی حالت بہت نازک تھی تاہم ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے بعد لڑکی کی جان بچ گئی۔ دوسری 14 سالہ لڑکی کا دایاں گردہ ڈونیٹ کیا گیا یہ لڑکی 7 سال سے گردہ ملنے کے انتظار میں تھی ایک 38 سالہ مریض کو بایاں گرد ہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ایک 59 سالہ خاتون تھی جس کو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت تھی ایک 23 سالہ خاتون کی حالت پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے سے نازک تھی۔

الجوف کےغلاقے سکاکا میں پرنس عبد العزیز ہسپتال کی طبی ٹیمیں ایک مریض کے اعضا 4 دیگر مریضوں میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ایک 57 سالہ مریض اور ایک 17 سالہ مریضہ کے لیےجگرکی پیوند کاری کی گئی اس لڑکی کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ دایاں گردہ ایک 52 سالہ مریض کو ڈونیٹ کیا گیا بایاں گردہ ایک 59 سالہ مریضہ کوٹرانسپلانٹ کا گیا –

نجران کے جنرل ہسپتال کے برین ڈیڈ مریض کے اعضا نجران کے کنگ فیصل ہسپتال اور ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیموں نے پانچ مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کردئیےمریض کے دل، جگر، پھیپھڑے اور دونوں گردوں سے 5 دیگر انسانوں کو نئی زندگی حاصل ہوئی-

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں