منشاء گروپ نامی گینگ کی خواتین بھی گرفتار،کرتی تھیں گھناؤنا کام
شہر قائد کراچی سے بدنام زمانہ منشاء گروپ نامی منشیات فروش گروہ کے 7 ارکان منشیات سمیت گرفتارکر لئے گئے
ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں موت کے سوداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول ارباب کا اسٹاف کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش منشاء گروپ کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران 7 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 7 کلو اعلی کوالٹی چرس، 190 گرام آئس اور 2 لاکھ روپے زرفروختگی برآمد کئے گئے، گرفتار ملزمان میں منشاء ولد اللہ خان، مسمات اسلام بی بی زوجہ میرا خان، سلمان شھزاد ولد صنوبر خان، فاطمہ سریا ولد محمد یونس، ثناء بی بی زوجہ منشاء، اکرام ولد مجید اور رئیس ولد منشاء شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ منشاء خاندان سے ہیں جسمیں 4 مرد و 3 خواتین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان (مرد / خواتین) اسکول کالجز، و شھر کے متعدد علاقوں میں چرس و آئس کی سپلائی میں ملوث ہیں۔
مزکورہ منشیات فروش گروہ کے خلاف تھانہ ہزا کو حساس اداروں سے انفارمیشن رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے۔جبکہ مزکورہ بدنام زمانہ گروہ کے خلاف اس سے قبل بھی 56 مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔