زمبابوے کے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔
پر اپنی دورہ پاکستان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فنڈز اکھٹا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے۔
افراد کے لیے کسی بھی قابل اعتماد خیراتی ادارے یا پارٹنر کے ساتھ جو کچھ بھی ہو سکتا ہے کریں ہمیں اگلے چند سالوں کے لیے مدد کرنی ہوگی۔
قبل ازیں مفتی مینک نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا تھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔
مفتی مینک نے لکھا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے
واضح رہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف بیسز اور ریجنل کمانڈز ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش، پینے کا پانی اور طبی امداد کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ خاص طور پر پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں ڈینگی بخار بچاؤ کی مہم میں پیش پیش ہیں ۔
19 ستمبر تک پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4853 خیمے، 416221 فوڈ پیکجز، 3203.67 ٹن راشن اور 242,824 لیٹر ) پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں جہاں اب تک 58353 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سیٹز اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ نے 257 پروازوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1521 افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔