ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

8ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کےبعد 19 ستمبر کو ان کی تدفین کی گئی ان کی آخری رسومات میں دنیابھرکے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو بھی ملکہ کی تدفین میں شرکت کیلئے لندن میں تھے-

جسٹن ٹروڈو ہفتے کی رات دیر گئے ہوٹل کی لابی میں گانا گا رہے تھے جہاں کیمرہ فوٹیج نے لندن میں ٹروڈو کو گانا گاتے ہوئے پکڑ لیا گی ان کے اس عمل نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا-

ایسے وقت میں جب برطانیہ کی عوام اور دنیا بھر میں ملکہ کے چاہنے والے غمگین اور افسردہ تھے ٹروڈو کے گانے کے انداز سے دنیا بھر میں لوگوں نے کینیڈین وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کینیڈین وزیر اعظم پیانو پر ہاتھ رکھے کھڑے دکھائی دیئے، وہ اپنی آواز میں ملکہ کیلئے پڑھے گئے ترانے کی پرفارمنس میں شریک تھے موسیقار گریگوری چارلس پیانو بجا رہے تھے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد ٹروڈو پر کڑی تنقید شروع کردی گئی کئی صارفین نے کہا ٹروڈو نے اس انداز میں گانا گا کر ملکہ کی بے عزتی کی اور وہ اس موقع پر مطلوبہ شرافت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کے آفس نے وضاحت جاری کی آفس ترجمان نے کہا ٹروڈو کینیڈا کے وفد کے ساتھ ایک چھوٹے اجتماع میں شریک ہوئے تھے، یہ اجتماع ملکہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس اجتماع میں کیوبیک کے مشہور موسیقار گریگوری چارلس نے ہوٹل کی لابی میں پیانو بجایا اور وزیر اعظم سمیت وفد کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

ترجمان نے کہا ٹروڈو کا اس پرفارمنس میں شرکت کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ وہ دس روز کے دوران ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیگر تقریبات میں شریک ہوئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں