آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران شہزادہ ولیم کی بیٹی شہزادی شارلٹ رو پڑیں۔
پرنس آف ویلز ولیم کی بیٹی شہزادی شارلٹ اپنی پردادی کی آخری رسومات اور تدفین کےدوران اشکبار ہو گئیں۔ ان کے روتے ہوئی کی تصویر انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنی تو سوشل میڈیا صارفین کی بھی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
کالے لباس میں ملبوس ننھی شہزادی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑِیں جس پر ان کی والدہ شہزادی کیٹ مڈلٹن انہیں تسلی دیتی ہوئی نظر آئیں۔