اکاونٹ ہیک کرکے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مارکرنیوالے ملزم گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلا قریشی نے کہا ہے کہ جوہرآباد تفتیشی پولیس نے کارروائی کی اور 3ملزمان کو گرفتار کیا ہے

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلا قریشی کا کہنا تھا کہ ملزمان اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کرتے تھے ملزمان اکاونٹ ہیک کرکے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مار کر چکے ہیں۔ ۔ماسٹر مائینڈ انعام ہے ملزمان آٹی ایکسپرٹ ہیں۔ ہیکنگ میں مہارت رکھتے ہیں ملزمان سے تین لیپ ٹاپ یو ایس بی۔ مختلف پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان میں انعام اللہ محمد ۔عرفان ۔نفیس انصر مسیح۔شامل ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کو پکڑنے والے شہری شاہد نواز کیلئے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے، ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔لوٹ مار کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کلیم اللہ اور رضی اللہ سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،ہلاک نامعلوم ملزم کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس جائے وقوعہ پر موجود، قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عوام کو پیغام دیا کہ شہریوں کہ جان بہت قیمتی ہے لہزا ان معاملات میں احتیاط برتی جائے۔

علاوہ ازیں ضلع سکھر سے قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم سعیداللہ گوٹھ بلدیہ سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی، سعیداللہ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن سے انعام اللہ عرف گل فراز نامی ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم ضلع سکھر تھانہ کندرا کے مقدمہ 43/22 بجرم دفعہ 302 ت پ میں مفرور ہے۔جبکہ ملزم نے دوران انٹروگیشن کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 478/22 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں