نیویارک, امریکہ میں گزشتہ دنوں اغواءہونے والی ایک لڑکی اپنی حاضر دماغی سے ملزم کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ دی سن کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں 15سالہ میکائیلہ ڈبینا کوڈنکین ماہی نامی ملزم نے ساحل سمندر سے اغواءکیا۔ ملزم اگلے روز میکائیلہ کو گاڑی میں ایک سے دوسری جگہ لیجا رہا تھا کہ راستے میں میکائیلہ نے شدید بھوک کا بہانہ کیا۔
ملزم میکائیلہ کو گاڑی میں لاک کرکے کھانے لینے جانے لگا تو میکائیلہ نے اسے یقین دلایا کہ وہ کچھ نہیں بولے گی، تاہم ملزم نے اسے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔ اس پر میکائیلہ نے پورے زور سے چلاتے ہوئے کہا کہ ”میں کسی کو کچھ نہیں بتاﺅں گی کہ تم نے مجھے اغواءکر رکھا ہے۔“ میکائیلہ کے یہ الفاظ تھوڑے فاصلے پر موجود لوگوں نے سن لیے اور آ کر اسے گاڑی سے نکال لیا۔
میکائیلہ نے انہیں تمام احوال سنایا، جس پر انہوں نے پولیس کو کال کر دی۔ لوگوں نے 52سالہ ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے میکائیلہ کو چاقو دکھا کر اغواءکیا تھااور مبینہ طور پر اسے کسی دوسری ریاست میں منتقل کرنے کے لیے لیجا رہا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔