نیویارک, اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی ایک لابی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے لیے رواں ہفتے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں پاکستان مشن کی جانب سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، نمائش کا مقصد پاکستان کو متاثر کرنے والی اس قدرتی آفات کو موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اظہار کے طور پر پیش کرنا ہے، کلائمیٹ چینج اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے یہ تصویری نمائش 19 تا 25 ستمبر تک جاری رہے گی.