راولپنڈی, پیرودھائی پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیردوھائی پولیس کو متاثرہ بچے کی نانی نے درخواست دی کہ ملزم حیدر نے اس کے نواسے کو گھرکی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا،پیرودھائی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم حیدر کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ،بچوں اور خواتین پر تشدد،زیادتی ناقابل برداشت ہے اس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔