دی سمپسنزمیں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی پیشگوئی پر بحث

 مشہور کارٹون سیریز “دی سمپسنز” میں ملکہ الزبتھ دوم کی  موت سے متعلق پیشگوئی کی گئی یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر 2022 کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انکی موت  طبیعت ناسازی کے باعث ہوئی۔

لیکن مشہور امریکی کارٹون سیریز “دی سمپسنز”  کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں برسوں پہلے ہی ان کی موت کی تاریخ بتا دی گئی تھی۔

1989 میں پیش کی جانے والی کامیڈی کارٹون سیریزآج کےدور میں اپنی پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس سیریز میں دکھائے گئے کئی مناظر آج کے دور میں رونما ہو رہے ہیں۔

دی سمپسنز میں کورونا وبا، بیروت دھماکے،کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ اور قاتل مکھیوں سمیت کئی ایسے مناظر دیکھائے گئے جو بعد میں سچ ثابت ہوئے۔

ملکہ برطانیہ کی موت کے بعد بھی اس کارٹون سیریز کا ایک کِلپ سوشل وائرل ہورہا ہےجس میں ملکہ برطانیہ کی موت کی تاریخ واضح طور پر دکھائی گئی ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اسے حیران کن پیش گوئی قراد دیا ہے لیکن حقیقت میں اس کلپ کوڈیجیٹلی ایڈیٹ کیا گیا ہےاور سمپسنز میں ملکہ کی موت کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی۔

 دی سمپسنز کی تمام اقساط کا خلاصہ  رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق دی سمپسنز میں  ملکہ الزبتھ دوم کو 6 اقساط میں پیش کیا گیا تھا، اور 3 مزید اقساط میں ان کا ذکر یا اشارہ کیا گیا  لیکن ان میں  ملکہ کو موت کی پیش گوئی کا کوئی منظر شامل نہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں