خالصتان کے قیام کیلئے کل کینیڈا میں ریفرنڈم:بھارتی حکومت سیخ پا

ہزاروں کی تعداد میں سکھ کمیونٹی ٹورنٹو میں جمع،ہندو کمیونٹی کے ساتھ جھڑپیں سکھ کمیونٹی کا بھارتی سفارت کاروں کے اوچھے ہتھکنڈوںکے خلاف زبردست نعرے بازی

ٹورنٹو, خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈ کل (اتوار)کوکینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ہورہا ہے جس میں بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی حصہ لے گی تاہم ریفرنڈم کے قیام سے پہلے ہی بھارتی حکومت سراپا احتجاج اور سیخ پا ہے جبکہ سکھ اور ہندو کمیونٹی کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خالصتان کے قیام کیلئے آج 18 ستمبر کو ٹورنٹو میں ریفرنڈم ہوگا ،ہزاروں کی تعداد میں سکھ کمیونٹی ٹورنٹو میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیںجس سے بھارت گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آیا ہے ،ٹورنٹو میں سکھ اور ہندو کمیونٹیز آمنے سامنے آگئے ہیں جہاں پر دونوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے حالات پر قابو پا لیا ہے ۔

دوسری جانب ٹورنٹو میں مندر کے دروازے پر گرافٹی سے خالصتان کا نعرہ لکھنے پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے شدید احتجاج اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ،اس سے قبل جرنل بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے پر سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج کیا،مقامی پولیس نے ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتار بھی کیا ،خالصتان کے حامی سکھوں نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور بھارتی سفارتکاروں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،سکھ رہنمائوں کا دعوی کیا ہے کہ بھارت ریفرنڈم سے گھبرا کر خود ہی مندر پر حملے اور گرافٹی کرا رہا ہے، تاکہ الزام سکھوں پر دھر سکے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں