عالمی درجہ حرارت میں اضافہ، مزید بارشوں کا خدشہ

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پرخطرے کے بادل منڈلانے لگے

زمین کے درجہ حرارت میں مزید اضافے سے آئندہ مون سون کے دوران زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات سمیت 9 دیگر ممالک کی موسمیاتی ایجنسیوں کی مشترکہ طور پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق زمین کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ اگلے مون سون کے دوران بڑے پیمانے پر بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے نے مون سون سسٹم کا رخ پہلے ہی بحیرہ عرب کی طرف موڑ دیا ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آب و ہوا میں تیزی سے تبدیلیوں کے ساتھ سطحِ سمندر کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے، جس نے پاکستان جیسے ملک کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں